ہم نے پاکستان سے لڑائی کے بعد سبق سیکھ لیے، بھارتی آرمی چیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517166_7103238_Indian-Army-Chief-Gen_-Upendra-Dwivedi-1_updates.jpg بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیابھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے لڑائی کے بعد بہت سے سبق سیکھ لیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا ہے کہ رواں سال 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں کے درمیان کافی کچھ دیکھنے میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف یوکرین کی جنگ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ پاک بھارت حالیہ معارکہ آرائی میں بھی کافی سبق سیکھنے کے لیے موجود ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-06-12/1359847_090337_updates.jpg
بھارت کے نئے آرمی چیف کا اعلان کردیا گیا
بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا کہ ہم نے آپریشن سندور میں بہت سے سبق سیکھے خواہ بات مشترکہ کارروائی، ملٹی ڈومین آپریشنز خودکار گائیڈڈ ہتھیاروں کی ہو یا عملے اور عملے کے بغیر چلنے والے ہتھیاروں کی، اس وقت سخت مقابلے کا ماحول تھا۔
بھارتی چیف نے ’نیو نارمل‘ کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ اب تو بھارت پاکستان کے معاملے میں یہی کرے گا اور اس کے اپنے اصول و ضوابط ہیں۔
پاکستانی جے-10 سی اور پی ایل 15 میزائیلوں کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے ہوئے نقصان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے چینی ساختہ پاکستانی ہتھیار کو بہت غیر موثر پایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-26/1504009_011531_updates.jpg
پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ
پاک بھارت جنگ میں 7طیارے گرائے گئے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بتاتے چلیں کہ حالیہ آپریشن سندور کی ناکامی کی بازگشت اب بھی عالمی میڈیا پر سنائی دیتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا ذکر اپنے بیانات میں کرتے نظر آتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی افواج نے رواں برس مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناصرف 3 بھارتی رافیل طیاروں سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے بلکہ ایس-400 جیسے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرکے بھارت کی دفاعی کمر توڑ کر اسے سیز فائر پر مجبور کردیا تھا۔
Pages:
[1]