وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے، امریکا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544600_1187760_ggg_updates.jpgفائل فوٹوامریکی حکام نے ایک اندازے کے مطابق بتایا ہے کہ وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ ہلاکتیں کراکس میں صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ مادورو کے خلاف کارروائی کے دوران وینزویلا اور کیوبا کی فورسز کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی، مارے جانے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544569_062500_updates.jpg
وینزویلا 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریگا، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا اور رقم میرے کنٹرول میں ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں وینزویلا کے 24 فوجی اہلکار اور وینزویلا میں کام کرنے والے کیوبا کے 32 اہلکار اور پولیس افسران مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی اسپیشل فورسز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کراکس میں رات کے وقت چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
Pages:
[1]