slotcosino Publish time 2026-1-7 19:10:03

کورین گلوکار جنگ کوک کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے پر خاتون مداح گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544598_9360807_4_updates.jpg
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک کا پیچھا کرنے اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے پر ایک 30 سالہ برازیلین خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیول کے یونگسان پولیس اسٹیشن نے 4 جنوری کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برازیلین خاتون کو جنگ کوک کا پیچھا کرنے اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

کورین پولیس نے بتایا کہ خاتون مبینہ طور پر دوپہر 3 بجے کے قریب یونگسان میں گلوکار کی رہائش گاہ پر پہنچیں، ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی اور بلڈنگ میں خط پھینک کر خلل پیدا کیا۔

کورین پولیس کے مطابق خاتون کو گزشتہ ماہ بھی جنگ کوک کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اسی طرح کی حرکت کرنے کے لیے دو مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543229_040145_updates.jpg
عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

جنوبی کوریا کے مشہور آل بوائے میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے تقریباََ 4 سال کے بریک کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان واقعات کے بعد گلوکار کی ٹیم نے پولیس سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کرنے کی درخواست کی جس کے بعد کورین پولیس اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی مداح نے بی ٹی ایس بینڈ کے کسی ممبر کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی ہو بلکہ اس سے قبل 2023ء میں کورین پولیس نے اس بینڈ کے ممبر کم تاہیونگ المعروف ’وی‘ کا پیچھا کرنے پر بھی ایک لڑکی کو گرفتار کیا تھا۔

کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ لڑکی گلوکار کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپارٹمنٹ کی لفٹ میں داخل ہوئی اور اُنہیں میریج سرٹیفیکٹ تھما دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: کورین گلوکار جنگ کوک کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے پر خاتون مداح گرفتار