وزیراعلیٰ کے پی کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں، شرجیل میمن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544614_8931000_WWW_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریبوزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ انہیں پروٹوکول دیا جائے گا۔
کراچی پریس کلب میں نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سندھ میں سیاسی سرگرمی کرنے آرہے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543527_062226_updates.jpg
سندھ حکومت کا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان
حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو آئین و قانون کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کی اجازت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف تحریک انصاف کی طرز سیاست پر اعتراض ہے۔ طالبان کا دفتر کھولنے اور جیل سے طالبان کو رہا کرنے پر اعتراض ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اختلاف اور گالیاں دینے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے۔
صحافی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرتی آئی ہے، سندھ حکومت صحافیوں کو درکار ہر مدد فراہم کرتی ہے۔
Pages:
[1]