’اب بھیکاری سوشل میڈیا پر آگئے ہیں‘، بشریٰ انصاری نے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544616_3154475_%D8%AC%DA%BE%D8%AC%D8%AF%D8%A8_updates.jpg— فائل فوٹوسینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خبردار کردیا۔
لیجنڈری پاکستانی اداکارہ نے ان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے پیسے مانگنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور بذریعہ ویڈیو پیغام سخت وارننگ جاری کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اب سوشل میڈیا پر بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، براہِ کرم انہیں فالو نہ کریں۔
انہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل بعض جعلی اکاؤنٹس میری تصاویر لگا کر۔ میرے نام سے لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میرا نام لے کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ آج جمعرات ہے، غریبوں کی مدد کریں، جبکہ کچھ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ غریبوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے این جی او بنا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-10/1536228_033609_updates.jpg
بشریٰ انصاری کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلنے لگے، اداکارہ نے خبردار کردیا
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ خود ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہوں اور کسی سے اپنی طرف سے درخواست نہیں کرواتی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسے بےشرم لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مختلف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرواتے ہوئے کہا کہ اب بھیکاری سوشل میڈیا پر بھی آگئے ہیں، لیکن میں نے آج تک کسی سے کبھی کوئی پیسے نہیں مانگے اگر کسی کی مدد کرنی ہوتو میں خود کرتی ہوں عطیہ جمع نہیں کرتی۔
بشریٰ انصاری نے اپنے اصل اکاؤنٹس کے حوالے سے اپ ڈیٹس دی اور کہا کہ اصل اکاؤنٹس کے علاوہ کسی دوسرے اکاونٹ کو فالو نہیں کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو رپورٹ کرچکی ہے۔
Pages:
[1]