لی جے میونگ کی چینی اسمارٹ فون سے شی جن پنگ کیساتھ لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544606_7595505_5_updates.jpgفوٹو — ایکس
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تحفے میں ملے اسمارٹ فون سے انہی کے ساتھ سیلفی لی۔
لی جے میونگ نے دورۂ چین کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفیز میں ان کی اہلیہ، چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
لی جے میونگ نے یہ سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کے ساتھ یہ سیلفی شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون سے لی گئی ہیں جو جیونگ جو میں مجھے تحفے میں ملا تھا۔
جنوبی کوریا کے صدر نے مزید لکھا کہ شی جن پنگ کا شکریہ، ان کی بدولت میں زندگی کی سب سے اچھی تصویر لے سکا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525326_024200_updates.jpg
شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے صدر کو تحفے میں اسمارٹ فونز کیوں دیے؟
چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فونز تحفے میں دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لی جے میونگ نے لکھا کہ ہم جتنا ایک دوسرے کے قریب ہوں گے، کوریا اور چین کے تعلقات میں اتنی ہی نرمی آئے گی، اس لیے ہم اپنے رابطے بڑھائیں گے اور مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ اس بھی زیادہ تعاون کریں۔
واضح رہے کہ شی جن پنگ نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) فورم کے اختتام پر لی جے میونگ کو شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فونز تحفے میں دیے تھے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے چین کا دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتاری اور امریکا کے اس اقدام کی چین اور شمالی کوریا کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔
لی جے میونگ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
Pages:
[1]