slotcosino Publish time 2026-1-7 21:07:05

برطانیہ: بریڈ فورڈ کی ایک مسجد میں فٹنس سیشن کا انعقاد، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544629_8319707_9_updates.jpg
فوٹو — بی بی سی

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی ایک مسجد میں مردوں کی پیلیٹس کلاس کا انعقاد ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بریڈ فورڈ میں ہیٹن روڈ پر واقع جامعہ عثمانیہ مسجد میں ہفتہ وار جمعرات کے روز مردوں کی پیلیٹس کلاسز کا انعقاد ہوتا ہے جس کا مقصد 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کو صحت مند طرز زندگی کے لیے تجاویز فراہم کرنا ہے۔








مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ اس سیشن کا آغاز بوڑھے مردوں کی صحت اور تندرستی کے لیے کیا گیا تھا اور اب ہمارا خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز انعقاد کرنے کا ارادہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544045_040554_updates.jpg
دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس تک کیسے زندہ رہیں؟ دلچسپ انکشافات سامنے آگئے

دنیا میں تقریباََ ہر انسان ہی سو سال سے زائد عمر پانے والوں کی طویل عمری کا راز جاننا چاہتا ہے لیکن اب تک اس طرح کا کوئی ایسا راز سامنے آیا نہیں جس کی وجہ سے کسی کی عمر طویل ہو سکے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ اس سیشن کے انعقاد پر ہمیں زبردست ردعمل ملا اور ہمیں جگہ کی کمی کی وجہ سے کلاسز میں حصہ لینے والے مردوں کی تعداد کو محدود کرنا پڑا۔

محمد الیاس نے مزید کہا کہ ہم بہت حیران ہیں کہ اس سیشن کی ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ٹک ٹاک اور فیس بک پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: بریڈ فورڈ کی ایک مسجد میں فٹنس سیشن کا انعقاد، ویڈیو وائرل