برطانیہ اور فرانس کا امن معاہدے کی صورت میں یوکرین میں فوج تعیناتی کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544639_6585584_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔برطانیہ اور فرانس نے امن معاہدے کی صورت میں یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس میں یوکرین، برطانیہ اور فرانس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرین میں فوجی مراکز قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ہزاروں فوجی تعینات کیے جاسکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی نگرانی کیلئے امریکا کو مرکزی کردار دینے کی تجویز ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کے مستقبل پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے خبر دار کیا ہے کہ غیر ملکی فوجی یوکرین میں جائز ہدف ہوں گے۔ فوجی تعیناتی کا اطلاق صرف امن معاہدے کی صورت میں ہوگا۔
Pages:
[1]