9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے دو ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544641_4378230_lhc_updates.jpgفائل فوٹوچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے دو ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج ارشد جاوید کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے، ان کی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تعیناتی برقرار رہے گی۔
جج آصف بشیر بہاولنگر کے سیشن جج کا تبادلہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، دونوں ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔
Pages:
[1]