سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل نے رہا کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517220_7117006_11_updates.jpgتصویر:سوشل میڈیا
اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق اب عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515639_101722_updates.jpg
اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراست
غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوست ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ کا ساتھ دیا اور مدد کی۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد صمود فلوٹیلا کے اس قافلے میں شامل تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اردن کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے رہائی کے بعد صمود فلوٹیلا کے 131 کارکن اردن پہنچ گئے ہیں۔
Pages:
[1]