slotcosino Publish time 7 day(s) ago

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544654_1285135_GAZA-NEW-2_updates.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کی صدر روحی بانو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آباد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت، عزت اور قانونی حیثیت قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور اندیش ویژن کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے پہلی بار پاکستانی عوام کو شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت دی اور پاسپورٹ متعارف کروا کر بیرونِ ملک جانے کا باعزت حق دیا، جس کی بدولت آج پاکستانی دنیا کے ہر کونے میں پہچانے جاتے ہیں۔

روحی بانو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف عوام کو بنیادی حقوق دیے بلکہ 1973ء کا متفقہ آئین دیا، مزدوروں، کسانوں اور خواتین کو آواز دی، اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

شدید برف باری کے باوجود خواتین کارکنان کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ تقریب سے صحافی ناصرہ خان، جنرل سیکریٹری سارہ کرن، سینئر نائب صدر فردوس عاشق اور نائب صدر فرح کریم نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
Pages: [1]
View full version: پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی