برطانیہ و فرانس کا معاہدہ مذاق بن کر رہ گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544655_8323948_UKPMFrancePresident_updates.jpgبرطانیہ اور فرانس کے مابین ون اِن، ون آؤٹ معاہدہ مذاق بن کر رہ گیا۔
اعداد و شمار میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے تحت برطانیہ سے واپس بھیجے جانے والے افراد کی نسبت بہت زیادہ لوگوں کو ملک میں داخلے کے لیے قبول کیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ نے ستمبر سے دسمبر کے دوران چھوٹی کشتیوں پر چینل عبور کرنے والے 193 افراد کو واپس کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544639_052246_updates.jpg
امن معاہدے کی صورت میں برطانیہ اور فرانس یوکرین میں فوج تعینات کریں گے
برطانیہ اور فرانس نے امن معاہدے کی صورت میں یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس میں یوکرین، برطانیہ اور فرانس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مذکورہ افراد بطور پناہ گزین برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے مگر انہیں اسکیم کے تحت واپس فرانس جانے کی اجازت دی گئی، مگر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔
کیئر اسٹارمر اور ایمانوئل میکرون کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اب لوگوں کی واپسی ممکن ہو رہی ہے، مگر قانونی چیلنجز اور کئی دیگر مسائل کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چھوٹی کشتیوں کے کراسنگ کے لئے اب تک کا دوسرا بدترین سال 2025 رہا ہے، مجموعی طور پر41 ہزار 472 افراد چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچے۔
جو سال 2022 کے بڑے ریکارڈ 45 ہزار 774 کے مقابلے میں صرف 9 فیصد کم ہے مگر گزشتہ سال کے مقابلے میں شرح 13 فیصد زائد رہی۔
Pages:
[1]