slotcosino Publish time 7 day(s) ago

کراچی ایئرپورٹ پر 32 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544662_3570854_JINNAH_AIRPORT_updates.jpgفائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جرمنی سے ڈاک سے بھیجی جانے والی منشیات برآمد کرلی گئی، برآمد 10ہزار سے زائد منشیات کی گولیوں کی مالیت 32 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والی منشیات کا پارسل لینے کیلئے کامران نامی شخص آیا تھا، کارروائی کرتے ہوئےکورنگی میں منشیات فروشوں کے اڈے کا پتا لگایا۔

منشیات کے اڈے سے شیر محمد نامی شخص اور دیگر کو گرفتار کیا گیا، ملزم کی جانب سے مزاحمت پر کسٹمز اہلکار زخمی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی ایئرپورٹ پر 32 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی