slotcosino Publish time 7 day(s) ago

کھلاڑیوں کی جان کو خطرہ، ورلڈکپ کیلیے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش ڈٹ گیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم بھیجنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے صدر امین الاسلام اور اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر اصف نذرل نے پریس کانفرنس کی۔



ڈاکٹرآصف نے کہا کہ ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے اور نہ ہم اپنےکھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/india-bangladesh-icc1767757782-0/india-bangladesh-icc1767757782-0-100x90.webp

ٹی 20 ورلڈ کپ؛ آئی سی سی نے بنگلادیش کی میچز منتقلی کی درخواست مسترد کردی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ https://img.express.pk/media/images/pcb1762974770-0/pcb1762974770-0-100x90.webp

ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی https://img.express.pk/media/images/bcb-21767775082-1/bcb-21767775082-1-100x90.webp

بنگلادیش کی میچز منتقلی کی درخواست مسترد ہونے کی بھارتی خبریں جھوٹ کا پلندہ نکلیں



انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کے علاوہ دوسرے وینیو سری لنکا میں ٹیم بھیج سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی سی سی ہمارے تحفظات پر غور کرے گی اور ہمارے مؤقف کو غیر جانبداری کے ساتھ سنا جائے گا۔

ڈاکٹر آصف نے کہا کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، ہم اپنے ملکی وقار اور کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ بھارت کے علاوہ کہیں اور کھیلنا چاہتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کھلاڑیوں کی جان کو خطرہ، ورلڈکپ کیلیے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش ڈٹ گیا