slotcosino Publish time 2025-10-15 13:08:57

امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519671_4132805_sii_updates.jpg
فائل فوٹو

امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکارکردیا۔

میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔

اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں گے، آزاد اور خودمختار صحافت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار