نیٹو کے جی ڈی پی کو بڑھا کر 5 فیصد تک پہنچایا، ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544672_9075356_President-Trump-4_updates.jpgفائل فوٹو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں شک ہے جب امریکا کو ضرورت پڑی تو نیٹو امریکا کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نیٹو چاہے امریکا کے ساتھ ہو نہ ہو، امریکا نیٹو کے ساتھ ہمیشہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے نیٹو کے جی ڈی پی کو بڑھا کر 5 فیصد تک پہنچایا، نیٹو کے بڑے حامی اپنے واجبات ادا نہیں کر رہے تھے، امریکا بے وقوفی سے ان سب کی ادائیگی کر رہا تھا۔ اب نیٹو کے حامی فوراً ادائیگی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
[*] ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور
[*] کیا ٹرمپ وزیر اعظم مودی کو بھی اغوا کرینگے؟ سابق کانگریسی وزیر اعلیٰ کا سوال
[*] وینزویلا کے بعد ٹرمپ کے اگلے ممکنہ اہداف کون سے ممالک ہیں؟
انہوں نے کہا کہ امریکا نہ ہو تو روس اور چین کو نیٹو کا ذرا بھی خوف نہیں، ہم ہمیشہ نیٹو کے لیے موجود رہیں گے، چاہے وہ ہمارے لیے موجود نہ ہوں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مداخلت نہ کرتا تو اس وقت روس کے پاس پورا یوکرین ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ واحد قوم جس سے روس اور چین خوف زدہ ہیں اور جس کا احترام کرتے ہیں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بنایا ہوا امریکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اکیلے آٹھ جنگیں ختم کیں، ناروے جو نیٹو کا رکن ہے اس نے نوبیل امن انعام کے لیے میرا انتخاب نہیں کیا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اہم بات یہ ہے کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔
Pages:
[1]