غزہ میں امداد کی تقسیم میں مدد کے لیے تیار ہیں: عالمی ریڈ کراس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517197_3492243_IRCS-Gaza_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاعالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے بیان میں کہا کہ وہ غزہ میں بچھڑے افراد کو خاندانوں سے ملانے اور امداد کی تقسیم میں مدد کرنے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کی صدر مرجانہ اسپولجرچ ایگر نے کہا کہ وہ غزہ میں امداد تقسیم کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے کےلیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-12-19/1301271_105517_updates.jpg
غزہ کا تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے، ریڈ کراس
عالمی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے۔ ریڈ کراس کی صدر مرجانہ اسپولجرچ ایگر نے دورہ غزہ اور اسرائیل کے بعد جینوا پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر آئی آر سی نے کہا کہ اس وقت انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے سلسلے کو پوری طرح فعال کرنے کی ضرورت ہے اور غزہ میں جہاں کہیں بھی لوگ موجود ہیں انہیں محفوظ طریقے سے امداد تقسیم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ اکتوبر 2023ء سے آج تک 148 اسرائیلی یرغمالیوں اور 1 ہزار 193 قیدیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن بنا چکا ہے۔
Pages:
[1]