پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں: طاہر محمود اشرفی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544880_6061127_06_updates.jpg—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں۔
لاہور میں حافظ طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔ جس میں پاک سعودیہ تعلقات، امت کی وحدت، اتحاد، سعودی عرب میں موجود پاکستانی برادری کے احوال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمارا تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے، سعودی عرب مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-29/1455895_033416_updates.jpg
صرف طواف کیلیےاحرام باندھنا بھی سعودی قوانین کیخلاف ہے: حافظ طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و استحکام اور دفاع ہر مسلمان کو عزیز ہے۔
نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان عالم اسلام کے مسائل پر مضبوط روابط ہیں، سعودی عرب کی ترقی اور تعمیر میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر قرار دینا پاک سعودیہ محبت اور تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔
Pages:
[1]