لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کے منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544875_8625610_2_updates.jpgفائل فوٹوارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کے اپنے منصوبوں کے بارے میں ایک نایاب انٹرویو میں اظہارِ خیال کیا ہے۔
انٹرویو کے دوران جب میسی سے پوچھا گیا کہ وہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنا چاہیں گے تو آٹھ بار بیلون ڈی اور جیتنے والے اسٹار نے کوچ بننے کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔
میسی نے کہا کہ میں اپنا کلب بنانا چاہتا ہوں، بالکل نچلی سطح سے آغاز کرکے، تاکہ نوجوان لڑکوں اور عام لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے اور ایک مضبوط اور اہم کلب تشکیل دیا جا سکے۔
انٹرویو کے دوران میسی نے اپنی ذاتی زندگی اور ذہنی صحت پر بھی کھل کر بات کی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540807_111350_updates.jpg
لیونل میسی نے نئی رینکنگ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
این ایف ایل کے سات مرتبہ چیمپئن رہنے والے ٹام بریڈی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے انکشاف کیا کہ بارسلونا میں اپنے قیام کے دوران میں نے تھراپی لی کیونکہ ماضی میں اپنے جذبات خود تک محدود رکھتا تھا، اب میں بہت بدل گیا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں کبھی کبھار تنہائی کو ترجیح دیتا ہوں اور گھر میں سکون کے لمحات گزارنا مجھے بہت پسند ہے۔
میسی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اکیلا رہنا بہت اچھا لگتا ہے، لیکن جب بچے گھر میں دوڑتے پھرتے ہیں تو کافی ہنگامہ ہو جاتا ہے۔‘
38 سالہ لیونل میسی اس وقت اپنے کیریئر کے آخری ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جہاں وہ 2022 میں جیتے گئے عالمی اعزاز کا دفاع کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ لیونل میسی فی الحال فٹبال کو خیرباد کہنے کے موڈ میں نہیں ہیں، کیونکہ انہوں نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ نیا تین سالہ معاہدہ کر رکھا ہے۔
Pages:
[1]