slotcosino Publish time 7 day(s) ago

بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلادیش بورڈ آج آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھے گا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544895_9517339_%DA%86%DA%A9%DA%A9_updates.jpgفائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پر آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تفصیلی خط لکھے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی خط میں بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کی وضاحت دے گا، بی سی بی کی جانب سے بھارت میں سیکیورٹی کی بنیاد پر نہ کھیلنے کے موقف کو دہرایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544575_094837_updates.jpg
آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی: کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق بی سی بی حالیہ واقعات اور مثالوں کے ساتھ اپنا کیس پیش کرے گا، بورڈ نے اپنا کیس مضبوط انداز میں پیش کرنے کے لیے قانونی مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی اپنی حکومت کی مشاورت کے ساتھ آئی سی سی کو خط لکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے حتمی فیصلے کا اعلان کرچکا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلادیش بورڈ آج آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھے گا