slotcosino Publish time 7 day(s) ago

وینزویلا پر امریکی کنٹرول برسوں جاری رہ سکتا ہے: امریکی صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544920_8015227_%DA%AF%D8%AC%D8%B3%D8%A7_updates.jpg— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکا کا کنٹرول کتنے عرصے تک جاری رہے گا، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

امریکی اخبار میں آج شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا پر امریکی کنٹرول برسوں جاری رہ سکتا ہے۔

دو گھنٹے جاری رہنے والے باس انٹرویو کے دوران جب سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ کنٹرول 3 ماہ، 6 ماہ، 1 سال یا اس سے زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے؟ تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ اس سے کہیں زیادہ طویل ہوگی۔

وینزویلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسے ایک نہایت منافع بخش طریقے سے دوبارہ تعمیر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا کا تیل استعمال کرے گا اور وہاں سے تیل حاصل بھی کرے گا۔ اس عمل سے تیل کی قیمتیں کم ہوں گی اور وینزویلا کو مالی مدد فراہم کی جائے گی، جس کی اسے شدید ضرورت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544869_104753_updates.jpg
وینزویلا کی امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملہ بہت خوفناک تھا، صدر مادورو اور انکی اہلیہ سِیلیا فلوریس بھی امریکی حملے میں زخمی ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت امریکا وینزویلا میں عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتا ہے۔

مادورو کے اتحادی امریکا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی وقت وینزویلا جانا چاہیں گے۔ انہیں لگتا ہے کسی وقت یہ محفوظ ہو جائے گا۔

انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے کئی موضوعات پر گفتگو کی جن میں منیپولس میں ICE کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکت، امیگریشن، روس-یوکرین جنگ، گرین لینڈ اور نیٹو، اپنی صحت، اور وائٹ ہاؤس میں مزید تزئین و آرائش کے منصوبے شامل تھے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز صدر ٹرمپ نے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت امریکا وینزویلا کے اس تیل کو صاف کر کے فروخت کرے گا جو امریکی ناکہ بندی کے باعث وہاں رکا ہوا تھا۔

اس منصوبے کے تحت 50 ملین بیرل تک تیل کو ریفائن اور فروخت کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدام اس بات کا مزید اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر صدر نکولس مادورو کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے کے بعد امریکا وینزویلا کی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی میں ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں وہ سب کچھ فراہم کر رہے ہیں جو ہماری نظر میں ضروری ہے۔
Pages: [1]
View full version: وینزویلا پر امریکی کنٹرول برسوں جاری رہ سکتا ہے: امریکی صدر