نادیہ خان کی پرانی تصویر وائرل، عمر پر نئی بحث چھڑگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544934_3876015_12_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیاپاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ نادیہ خان حال ہی میں اپنی عمر پر بحث چھڑنے سے خبر خبروں کی زینت بن گئیں۔
نادیہ خان کو مقبول ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے لیے کافی سراہا گیا ہے، وہ اس وقت ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کو ہوسٹنگ کر رہی ہیں۔
گزشتہ سال نادیہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ایک بیان دیا تھا، جس میں کہا تھا کہ 40 سال کی خواتین کو اچھی اسکن کیئر ریجیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، جس پر صارفین نے ردعمل دیا اور کہا کہ نادیہ خان ابھی چالیس کی نہیں ہیں، نادیہ نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چالیس ہونا اور فورٹیز میں ہونا دو الگ باتیں ہیں۔
حالیہ دنوں میں نادیہ خان کی ایک پرانی تصویر وائرل ہو گئی، جو ان کے ابتدائی ڈرامہ پل دو پل کے شوٹنگ کے دوران کی تھی، یہ تصویر 1996 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کھینچی گئی تھی، جس میں نادیہ خان رائٹر حسینہ معینکے ساتھ پوز دیتی نظر آئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541697_023659_updates.jpg
عمیرہ احمد سے متعلق یوٹرن لینے پر نادیہ خان پر شدید تنقید
حال ہی میں نادیہ خان نے ڈرامہ نگار عمیرہ احمد کے ڈرامہ ’کفیل‘ کی غیر متوقع طور پر تعریف کی، جس پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس تصویر نے نادیہ خان کی عمر سے متعلق بحث کو جنم دے دیا، سوشل میڈیا پر صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں، ایک مداح نے لکھا یہ تصویر 1995 یا 1996 کی ہے، اگر نادیہ ابھی بھی 40 کی ہیں تو اس تصویر میں وہ صرف 10 سال کی تھیں۔
ایک اور نے کہا کہ یہ ڈرامہ 1996 کے وسط میں نشر ہوا تھا اور اس تصویر میں نادیہ واضح طور پر 19 سال کی لگ رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آج وہ تقریباً 49 یا 50 سال کی ہوں گی۔
کسی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان اتنی بڑی ہیں؟ میں واقعی نہیں جانتا تھا، ایک صارف نے کہا یہ شو 30 سال پرانا ہے اور نادیہ ابھی 40 کی ہوئی ہیں کتنی عجیب بات ہے، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ نادیی خان کی عمر یقینی طور پر 55 سال ہے۔
Pages:
[1]