slotcosino Publish time 7 day(s) ago

دادو: جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کو سزا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544961_3724472_dad_updates.jpgفائل فوٹو

دادو کی سیشن کورٹ نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او پر 10 لاکھ اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سزا سننے کے بعد ملزم پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سزا یافتہ پولیس اہلکاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس اہلکاروں پر 2022 میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کا الزام تھا۔

پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: دادو: جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کو سزا