پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر 5 ٹیموں کی مجموعی فیس سے زیادہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1545001_9618701_psl_updates.jpgفوٹو ایکس/ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مالی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، دو نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر 5 ٹیموں کی مجموعی فیس سے زیادہ ہے۔
حیدرآباد کی ٹیم سالانہ 175 کروڑ، سیالکوٹ 185 کروڑ روپے فیس ادا کرے گی، دو نئی ٹیموں کی مجموعی سالانہ فیس دیگر پانچ کی فیس سے 34 فیصد زائد ہے۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی مجموعی سالانہ فیس 264 کروڑ بنتی ہے، نئی ویلیو ایشن کے بعد قلندرز کی سالانہ 67 کروڑ، کنگز کی 64 کروڑ روپے ہے، پشاور زلمی کی 49 کروڑ، اسلام آباد کی 78 کروڑ، کوئٹہ کی 38 کروڑ روپے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544971_071558_updates.jpg
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی
تقریب کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جناح کنوینشن سینٹر میں موجود ہیں، فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی، مظفرآباد سے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مالکان کو ٹیم برقرار رکھنے پر پرانی فیس میں نئی ویلیو کی 25 فیصد فیس کا اضافہ شامل کرنا تھا، 10ویں ایڈیشن میں 108 کروڑ کی فیس ادا کرنے والی ملتان سلطانز کے مالکان نے ٹیم اونرشپ نہیں برقرار رکھی۔
علی ترین کی دستبرداری کے بعد اس سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود چلائے گا۔
Pages:
[1]