تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
لاہور کی انتظامیہ نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو تھیٹرز میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر نئی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مراسلے میں واضح کیا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر اب صرف مشترکہ رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی اور اداکاروں یا تھیٹر انتظامیہ کو براہ راست نوٹس دینا بھی پالیسی کے خلاف ہوگا۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/untitled-design-111761155313-0/untitled-design-111761155313-0-100x90.webp
بھارت میں معروف گلوکار دیوالی کے لائیو کنسرٹ میں اسٹیج پر گرکر ہلاک
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی معاملے پر سینسر ریہرسل پینل اور مانیٹرنگ ٹیم کی مشترکہ رپورٹ لازمی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی رپورٹ ڈی سی آفس کو لازمی بھجوائی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر رپورٹ کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو سفارشات کے ساتھ رپورٹ بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مراسلے میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ تھیٹرز کے خلاف کارروائی بلاتفریق اور قانون کے مطابق کی جائے گی۔
Pages:
[1]