slotcosino Publish time 6 day(s) ago

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کی جانب اہم قدم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1545010_5985660_trmp_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی اقدامات کیلئے کانگریس سے منظوری درکار ہوگی، امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کیلئے پیش کی گئی قرارداد بحث کیلئے منظور کرلی۔

یہ اقدام وینزویلا کے طاقتور رہنما نکولس مادورو کی گرفتاری کے محض پانچ روز بعد سامنے آیا ہے۔

سینیٹ میں 52 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے وار پاورز ریزولوشن پر بحث کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد صدر کو کانگریس کی اجازت کے بغیر فوجی کارروائی جاری رکھنے سے روکنا ہے۔ یہ قرارداد اب بھی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان سے مکمل منظوری کی محتاج ہے تاکہ قانون بن سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544680_110929_updates.jpg
گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آئل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے، ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ امریکی فوج استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دلچسپ امر یہ ہے کہ پانچ ریپبلکن سینیٹرز نے پارٹی لائن سے ہٹ کر ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جسے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سینیٹ کے اس اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ووٹ امریکا کے دفاع اور قومی سلامتی کو کمزور کرتا ہے اور صدر کے بطور کمانڈر اِن چیف اختیارات میں مداخلت ہے۔ ٹرمپ نے وار پاورز ایکٹ کو بھی غیر آئینی قرار دیا۔

دوسری جانب قرارداد کے حامی سینیٹرز کا مؤقف ہے کہ امریکہ کو وینزویلا میں ’لامتناہی جنگ‘ کی طرف نہیں دھکیلا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544670_100732_updates.jpg
امریکا نے وینزویلا سے منسلک روسی پرچم والا آئل ٹینکر سمیت 2 جہاز ضبط کرلیے

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ پابندی کے شکار وینیزویلا پر تیل کی دنیا میں کسی بھی جگہ ترسیل پر پابندی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ کانگریس کا آئینی فرض ہے کہ وہ جنگ اور امن کے فیصلوں میں کردار ادا کرے۔

خیال رہے کہ وار پاورز ایکٹ کے تحت کانگریس سادہ اکثریت سے صدر کو کسی فوجی تنازع میں مداخلت سے روک سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ صدر نے امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے آئینی اختیارات کے تحت کارروائی کی۔

سینیٹ میں بحث کیلئے لائی گئی قرارداد کے حق میں 52 اور مخالفت میں 47 ووٹ آئے، ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ایک ری پبلکن سینیٹر نے ووٹ نہیں دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سینیٹ میں قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ریپبلکن ارکان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ری پبلکنز کو دوبارہ کبھی منتخب نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سینیٹ میں اسی نوعیت کی قراردادوں کو آگے بڑھانے کی دو سابقہ کوششوں کو ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی نے روک دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کی جانب اہم قدم