slotcosino Publish time 6 day(s) ago

وینزویلا میں کارروائی سے فائدہ امریکی عوام کو ہوگا، امریکی نائب صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545163_2527562_jj_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا میں کارروائی سے فائدہ امریکی عوام کو ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ ہوگا، دشمنوں پر بالادستی حاصل ہوگی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544920_020450_updates.jpg
وینزویلا پر امریکی کنٹرول برسوں جاری رہ سکتا ہے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکا کا کنٹرول کتنے عرصے تک جاری رہے گا، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکی فوجی برتری کی وجہ سے لوگ ہمیں چیلنج کرنے سے گھبرائیں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں فوجی آپریشن سے توانائی کے وسائل پر کنٹرول بڑھے گا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ماضی میں وینزویلا نے غیر ملکی حریفوں کو سستی توانائی تک رسائی کی اجازت دی تھی اور آمدنی کا استعمال ان سرگرمیوں میں استعمال کیا جارہا تھا جس سے امریکا کو خطرہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: وینزویلا میں کارروائی سے فائدہ امریکی عوام کو ہوگا، امریکی نائب صدر