slotcosino Publish time 2025-10-15 14:27:07

حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519675_6548458_02_updates.jpg—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519510_113618_updates.jpg
ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا

اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا: ٹرمپ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا دوسر مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔

حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کردیں، اسرائیل بھیجی گئی لاشوں کی تعداد 8 ہو گئی جبکہ مزید 4 کی واپسی آج متوقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ