slotcosino Publish time 6 day(s) ago

کالعدم ٹی ٹی پی پر بانی پی ٹی آئی کا جو مؤقف رہا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، شرجیل میمن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545187_1667445_sha_updates.jpgفائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پر بانی پی ٹی آئی کا جو مؤقف رہا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ طالبان کے حق میں اور ان کے دفاتر کھولنے کی بات کی۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے اسکولوں، مساجد، امام بارگاہوں اور افواج پر حملے کیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا طالبان کے لیے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ہے، ان کے اپنے صوبے میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مغرب کے بعد تھانے بند ہو جاتے ہیں، کے پی حکومت کی ذمے داری ہے وہاں لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545176_112151_updates.jpg
وزیراعلیٰ کے پی دورہ سندھ کیلئے اسلام آباد سے روانہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب جائیں گے۔ سہیل آفریدی پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہیں گے، وہ جہاں جانا چاہیں انہیں فول پروف سیکیورٹی اور پروٹوکول دیں گے، سندھ حکومت کا نمائندہ وزیراعلیٰ کے پی کو لینے ایئر پورٹ جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کو جو پروگرام کرنا ہے، حکومت کو بتائیں، کسی گراؤنڈ میں پروگرام کرنا ہے تو ہم ان کو گراؤنڈ فراہم کریں گے، کوئی ایسی کوشش نہ کریں کہ لوگوں کو تکلیف ہو، قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جو سرگرمی کرنی ہے کریں، ان کو سہولت دینے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی سے ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں اور سوچ مختلف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، تنقید ہوتی ہے، عدم برداشت نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کوئی ان پر تنقید کرتا تھا تو اگلے دن نیب کا نوٹس آجاتا تھا۔
Pages: [1]
View full version: کالعدم ٹی ٹی پی پر بانی پی ٹی آئی کا جو مؤقف رہا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، شرجیل میمن