slotcosino Publish time 6 day(s) ago

بانی قید تنہائی میں ہیں ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں، علیمہ خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545193_7762610_al_updates.jpgفائل فوٹو

علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی قید تنہائی میں ہیں ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں۔

راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جا کر اپنا کیس رکھیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی اور بانی کا کیس اس لیے نہیں لگا رہے تاکہ انکی ضمانت نہ ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-05/1507388_023823_updates.jpg
علیمہ خان صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئیں

موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر کارکن مشتعل ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پرسوں میرے وارنٹ جاری کیے، آج جج صاحب خود چھٹی پر چلے گئے، ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی، ہماری بات نہیں سنی گئی، آج میں عدالت میں پیش ہوئی لیکن سماعت ملتوی کردی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی، سندھ حکومت سمجھدار ہے، پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں اس لیے راستے روکے۔
Pages: [1]
View full version: بانی قید تنہائی میں ہیں ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں، علیمہ خان