عوام میں رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہی کی جائے: وزیراعظم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545194_8903756_pm_updates.jpgفائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام میں رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہی کی جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت مجوزہ رمضان اور گزشتہ سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گزشتہ سال رمضان پیکج کی شفافیت پر آڈٹ ادارے کی رپورٹ کی تعریف کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے وفاقی حکومت نے کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا۔ مالی بےضابطگیوں، بدنظمی اور استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہی کی جائے۔ عوام کی عزت و تکریم مجروح نہ ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی رمضان پیکج کی تقسیم میں شمولیت سے کیش لیس اکانومی کو فروغ ملے گا۔ مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔
Pages:
[1]