slotcosino Publish time 6 day(s) ago

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا کی آئندہ ہفتے ٹرمپ سے ملاقات کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545214_484081_ve_updates.jpgفائل فوٹو

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریا کورینا کی اگلے ہفتے امریکی صدر سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن میں ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا وہ وینزویلا پر امریکی فضائی حملوں اور صدر نکولس کی گرفتاری کے بعد ماریا سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545169_100658_updates.jpg
دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں، ٹرمپ

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا اظہار بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ماریا اگلے ہفتے کسی وقت آرہی ہیں اور وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر کا بیان سامنے آیا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔
Pages: [1]
View full version: وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا کی آئندہ ہفتے ٹرمپ سے ملاقات کا امکان