slotcosino Publish time 6 day(s) ago

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں: شہباز شریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545204_3406011_7_updates.jpg
— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے بزنس گروپ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542338_065516_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات، مزید معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کی سمت بڑھا رہے ہیں، شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید تقویت دی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے سازگار فضا قائم کی۔

اُنہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح روابط اور تبادلوں سے پاکستان اور اماراتکے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد میسر آئی ہے، حکومت بزنس ٹو بزنس تعاون کو اہمیت دیتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں: شہباز شریف