slotcosino Publish time 6 day(s) ago

عوام کی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو لاوا پھٹ جائے گا، حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا: حافظ نعیم الرحمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545205_9457157_ji_updates.jpgفائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نئے نوآبادیاتی نظام کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے۔

منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی عدالت انصاف کا مجرم ہے، پاکستان کے حکمران ٹرمپ کے آشیرباد کے حصول کے لیے بےتاب رہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو لاوا پھٹ جائے گا، عوام بپھر گئے تو حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون جمہوریت دشمن ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں کم اور ہمارے ہاں اضافہ ہو رہا ہے، ظلم کے نظام اور گلے سڑے عدالتی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تمام مسالک کی تکریم کرتی ہے لیکن کسی مسلک کی نمائندہ نہیں، جماعت اسلامی اس حوالے سے 15 جنوری کو ریفرنڈم کروائے گی۔
Pages: [1]
View full version: عوام کی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو لاوا پھٹ جائے گا، حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا: حافظ نعیم الرحمان