slotcosino Publish time 6 day(s) ago

پاکستان کو گزشتہ برس میں کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545198_5471856_%D9%85%D8%B3%DA%AF_updates.jpg— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025ء میں 40 ارب 80 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔

ایس بی پی نےدسمبر 2025ء میں آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

ایس بی پی کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں3 ارب 58 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔

ایس بی پی نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 81 کروڑ ڈالر بھیجے جبکہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 72 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 56 کروڑ ڈالراوریورپی ممالک میں مقیم تارکین وطن کی جانب سے 49 کروڑ ڈالر پاکستان آئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کو گزشتہ برس میں کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں؟