ٹرمپ کا وینزویلا پر متوقع دوسرا فوجی حملہ منسوخ کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545231_7035123_%DA%BE%DA%AF%DA%BE%D8%B3%D9%85_updates.jpg— فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر متوقع دوسری فوجی حملے کی لہر کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا کی جانب سے تعاون کے بعد انہوں نے جنوبی امریکی ملک پر متوقع حملوں کی دوسری لہر منسوخ کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور وینزویلا کے درمیان معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544920_020450_updates.jpg
وینزویلا پر امریکی کنٹرول برسوں جاری رہ سکتا ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکا کا کنٹرول کتنے عرصے تک جاری رہے گا، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے وینزویلا میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی ہے، جن سے وہ آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ وینزویلا میں موجود تمام آئل ٹینکرز حفاظتی اور سیکیورٹی مقاصد کے تحت اپنی جگہ پر ہی رہیں گے۔
Pages:
[1]