slotcosino Publish time 6 day(s) ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد، سعید غنی نے استقبال کیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر صوبائی وزیر سعیدغنی نے ان کا استقبال کیا ۔

سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر کراچی پہنچے، ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و دیگر کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

بعد ازاں سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543272_102514_updates.jpg
سہیل آفریدی نے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی

سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سندھ کے دورے پر آئےہوئے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کا سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب جائیں گے، وہ11 جنوری کو مزار قائد پر جلسہ کریں گے۔

سہیل آفریدی پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبلخیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اسلام آباد راونگی کے وقت اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبائی کابینہ اراکین اور پارٹی پارلیمنٹیرینز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ کا سندھ کا دورہ اسٹریٹ موومنٹ میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں جیل اسیران سے ملیں گے، سہیل آفریدی 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542034_053736_updates.jpg
میرے ساتھ جو ہوا وہ کسی آئینی عہدے کے شایان شان نہیں تھا ، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے چار کروڑ لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بروز ہفتہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے، ہفتہ کے روز آئی ایس ایف کنونشن، پارٹی کابینہ اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی حیدرآباد اور کوٹری میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، سہیل آفریدی اتوار کو آئی ایل ایف، وکلاء اور تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ایم ڈبلیو ایم قیادت اور ضلع مشرقی میں میڈیا سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی پیر کو سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد، سعید غنی نے استقبال کیا