فرانس اور ملائیشین سفارت خانوں کے نمائندوں کا اڈیالہ جیل کا دورہ
فرانس اور ملائیشیا کے سفارت خانوں کے نمائندوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کر کے وہاں موجود قیدی سے ملاقات کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فرانس اور ملائیشیا کے سفارتخانوں کے نمائندوں کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی۔ ملائیشیا کے سفارت خانے سے مائرہ مدثر نمائندہ بن کر پہنچی۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے قونصلر رسائی کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید قید ملائیشن خاتون موہا ظلہلمی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/untitled-2026-01-03t030749-4071767391670-0/untitled-2026-01-03t030749-4071767391670-0-100x90.webp
اڈیالہ جیل میں قید رہنے والے انجینئر محمد علی مرزا کے عمران خان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات https://img.express.pk/media/images/2719544-imrankhanadialajail-1728288040/2719544-imrankhanadialajail-1728288040-100x90.webp
عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی خبریں، رانا ثنااللہ کا اہم بیان سامنے آگیا
موہا ظلہلمی تھانہ مندرہ میں درج مقدمے میں گرفتار ہیں۔ اس کے علاوہ فرانسیسی سفارت خانے کی نمائندہ ولیری ماری اڈیالہ جیل پہنچی ہیں جہاں انہوں نے قیدی فرانسیسی شہری بنجمن سیبسطین روچیفورٹ سے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی شہری انسداد منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہے جبکہ اُسے بھی قونصلر رسائی کی سہولت دی گئی جس پر سفارت خانے کی نمائندہ نے آکر ملاقات کی۔
Pages:
[1]