slotcosino Publish time 5 day(s) ago

ایران میں غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی، ایرانی سفیر



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545281_5244991_raza_amir_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران میں غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی،شرپسند عناصر نے اداروں، بازاروں اور رہائشی علاقوں پر حملے کیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں سبسڈیز کے تحت معاشی اصلاحاتی عمل جاری ہے، قیمتوں میں اضافے پر پُرامن احتجاج کو حکومت نے جائز قرار دیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی، شرپسند عناصر نے اداروں، بازاروں اور رہائشی علاقوں پر حملے کیے، شرپسند عناصر کی حمایت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545249_065152_updates.jpg
ایران میں عوامی احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل گیا، 47 افراد ہلاک، ڈھائی ہزار گرفتار

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا امریکی بیانات عوام کی ہمدردی نہیں، بدامنی اور تشدد کو ہوا دینےکی کوشش ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رضا امیری نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت ریاستی خود مختاری کے اصولوں کے منافی ہے، ایرانی عوام کی اکثریت ریاست اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ایران نے اپنی تاریخ میں بارہا سازشوں کا سامنا کیا اور ہر بار سرخرو ہوا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا انتہائی اشتعال انگیز اور غیر عقلی دور سے گزر رہا ہے، ایرانی قوم اپنی تہذیب اور قیادت کے ساتھ ہر سازش ناکام بنائے گی۔
Pages: [1]
View full version: ایران میں غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی، ایرانی سفیر