وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تیل کمپنیوں کے عہدے داروں سے گفتگو کی اور کہا کہ امریکی تیل صنعت کے کئی بڑے نام وائٹ ہاؤس میں جمع ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی تیل صنعت کو کس طرح دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اس پر بات ہوگی۔
وینزویلا میں کونسی تیل کمپنیاں جائیں گی اس کا فیصلہ کریں گے، تیل کمپنیاں امریکا سے براہ راست ڈیل کریں گی، وینزویلا سے نہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا فوری طور پر وینزویلا کے 5 کروڑ بیرل تیل کی ریفائننگ اور فروخت شروع کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر پکڑا جو ہماری منظوری کے بغیر وینزویلا سے روانہ ہوا۔
امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا کی طرف سے کل ہمیں 30 ملین بیرل تیل دیا گیا تھا۔
Pages:
[1]