کراچی: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545303_7214153_Police-Encounter-1_updates.jpg—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے محمود آباد کے قریب پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد 3 نمبر کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
مقابلے کے بعد زخمی پولیس اہلکار اور شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Pages:
[1]