ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے، شام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545371_6107782_syrian-info-minister-hamza-al-mustafa_updates.jpgشامی وزیرِاطلاعات حمزہ المصطفیٰ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاشامی وزیرِ اطلاعات حمزہ المصطفیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب تک شام کے مختلف علاقوں پر قابض ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ابراہیمی معاہدے میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے وزیراطلاعات نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل شام کے مختلف علاقوں بشمول گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے جب تک ہمارا اس معاہدے میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520384_070408_updates.jpg
چاہتا ہوں سعودی عرب و دیگر ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ میں جلد توسیع کی توقع کرتا ہوں، چاہتا ہوں سعودی عرب اور دیگر ممالک اکارڈ کا حصہ بنیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ بات انہوں نے شامی صدر کے اس کے بیان کے تناظر میں کہی ہے جس میں شامی صدر نے کہا تھا کہ ابھی ان معاملات پر مذاکرات کے لیے مناسب وقت نہیں آیا ہے اور یہ بات ابھی بہت قبل از وقت ہے۔
قبل ازیں شامی صدر کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ شام ابراہیمی معاہدے کا حصہ بن جائے۔
Pages:
[1]