slotcosino Publish time 5 day(s) ago

امریکی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ایران کا سلامتی کونسل کو خط

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545458_8743071_letter_updates.jpg

ایران نے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ امیر سعید ایروانی نے لکھا کہ امریکا کی پالیسیاں عالمی امن اور بین الاقوامی قانون کے لیے خطرہ ہیں۔

امیر سعید ایروانی نے لکھا کہ ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے امریکی اقدامات مسترد کرتے ہیں۔ امریکی اقدامات یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات غیر قانونی اورغیر ذمہ دارانہ ہیں، امریکا کی پالیسیاں عالمی امن اور بین الاقوامی قانون کے لیے خطرہ ہیں۔

ایرانی سفیر نے لکھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ایران کا سلامتی کونسل کو خط