slotcosino Publish time 5 day(s) ago

ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545460_6013338_tt_updates.jpg

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکی مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں، ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545459_063616_updates.jpg
ایران میں پرتشدد مظاہرے، اموات کی تعداد 217 ہوگئی، امریکی میڈیا

ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے، کئی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو آج اپنی عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔

پاک بھارت جنگ کا ایک مرتبہ پھر حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ میں8 طیارے گرائے گئے، پاکستانی وزیراعظم نے بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے10 ملین جانیں بچائیں۔

واضح رہے کہ ایران میں پُرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مظاہروں کے دوران اموات کی تعداد 217 ہوگئی ہے۔

امریکی دعوے کی ایرانی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے جبکہ کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کے بعد 26 بینک، 25 مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو بھی نقصان پہنچایا یا ہے، پولیس اسٹیشنز پر حملے کیے گئے اور کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد گرفتار ہیں۔

ایران کی تازہ صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کی سہولت کیلئے کرائسیس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا ہے۔

تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کیلئے چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ٹرمپ