slotcosino Publish time 5 day(s) ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545465_7290657_02_updates.jpg—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542041_062856_updates.jpg
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر عدیل زمان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل زمان نے بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ خوارج دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
Pages: [1]
View full version: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک