slotcosino Publish time 5 day(s) ago

کراچی میں سردی کا مزید قیام کرنے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545473_8771623_kk_updates.jpgفائل فوٹو

سرد موسم کی لپیٹ میں موجود کراچی میں ٹھنڈ اگلے کچھ روز بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلستان جوہر میں 10.5 اور شارع فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں سردی کا مزید قیام کرنے کا امکان