صدر اور وزیراعظم کی فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز پر افسران و جوانوں کی پذیرائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545474_5838251_03_updates.jpg—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔
ایک بیان میںصدر آصف زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کے پی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر افسران و جوانوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545465_092752_updates.jpg
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا: آئی ایس پی آر https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، پولیس کے جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہیں، ہمارے بہادر و فرض شناس افسران و جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ارض وطن کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرداخلہ کا کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فتنہ الخوارج کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی حمایت سے خوارجیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
Pages:
[1]