slotcosino Publish time 5 day(s) ago

پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545481_1613251_07_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط، چوکس اور غیرضروری نقل و حرکت کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545459_063616_updates.jpg
ایران میں پرتشدد مظاہرے، اموات کی تعداد 217 ہوگئی، امریکی میڈیا

ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے، کئی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور زاہدان و مشہد میں قونصل خانوں کے ہنگامی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ نےایران میں موجود پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، کئی شہروں میں سرکاری عمارتوں، دکانوں اور مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت