ذہین کتے انسانوں کی گفتگو سن کر نئے الفاظ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: تحقیق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545490_4268252_jjzg_updates.jpg— علامتی فوٹوحالیہ سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھوٹے بچوں کی طرح غیر معمولی طور پر ذہین کتے محض انسانوں کی باتیں سن کر نئے الفاظ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سائنسدانوں نے کتوں کے ایک محدود گروپ پر تحقیق کی جنہیں گفٹڈ ورڈ لرنر کہا جاتا ہے۔ یہ کتے پہلے ہی مختلف کھلونوں کے نام پہچاننے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
تحقیق کے دوران مالکان نے ان کتوں کو دو نئے اور ناواقف کھلونوں کے نام سکھائے۔ کھیل کے دوران بار بار ان کھلونوں کے نام دہرائے گئے اور چند منٹوں پر مشتمل مختصر سیشنز کے بعد زیادہ تر کتے ان نئے ناموں کو یاد رکھنے میں کامیاب ہو گئے اور حکم ملنے پر درست کھلونا لے آئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-07-10/1368795_075939_updates.jpg
انتہائی تربیت یافتہ کتا، جس کی قیمت آپ کو حیران کردے گی
امریکی ریاست مونٹانا میں ایک کمپنی نے سیکیورٹی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اصل امتحان اس وقت شروع ہوا جب کتوں کو براہِ راست مخاطب نہیں کیا گیا۔ مالکان نے آپس میں عام گفتگو کے دوران کھلونوں کے نام استعمال کیے اور جان بوجھ کر کتوں سے کسی بھی قسم کے رابطے سے گریز کیا گیا جبکہ اس دوران کتوں کو بھی حفاظتی گیٹس کے پیچھے یا اپنے بستروں پر رکھا گیا تاکہ وہ کھلونوں تک نہ پہنچ سکیں۔
ان حالات کے باوجود، 10 میں سے 7 کتوں نے بعد میں درست کھلونے کا انتخاب کیا، جس سے ثابت ہوا کہ انہوں نے محض گفتگو سن کر الفاظ سیکھ لیے تھے۔
تحقیق میں شامل یہ غیر معمولی صلاحیت کے حامل کتے مختلف نسلوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ہر ہفتے کئی کھلونوں کے نام سیکھ سکتے اور انہیں برسوں تک یاد رکھتے ہیں۔
سائنسدان تاحال یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ ان میں یہ غیر معمولی صلاحیت کیوں پائی جاتی ہے، تاہم یہ واضح ہے کہ یہ کتے عام گھریلو پالتو جانوروں سے نمایاں طور پر مختلف ہوتے ہیں۔
Pages:
[1]