ہر شہری کیلئے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے: مریم نواز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545489_6652119_11_updates.jpgفائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر شہری کے لیے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ اٹیک ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔بھکر، چکوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی، وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فعال ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544885_123702_updates.jpg
دین کا نام استعمال کر کے فتنہ کو فروغ دینا خیانت ہے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کا دل سے احترام کرتی ہوں، فروری سے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، راجن پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیب فعال ہوں گی۔ کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت میسر ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں تعینات ڈاکٹروں کو اسپیشل پیکیج دیا جائے گا۔
Pages:
[1]